جیو کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" میں جواد احمد نے مداحوں کے دل موہ لیے

جیو کا پروگرام ہنسنا منع ہے/ اسکرین گریب
جیو کا پروگرام 'ہنسنا منع ہے'/ اسکرین گریب

 جیو نیوز کے پروگرام "ہنسنا منع ہے"  میں گلوکار جواد احمد اور  شاعر  علی زریون بنے مہمان اور دونوں نے کی انتہائی دلچسپ گفتگو ۔

  جیو نیوز کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" جیو کے ناظرین کی پسند بنا ہوا ہے، ہر قسط میں نئے اور مشہور مہمانوں کے ساتھ میزبان تابش ہاشمی دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سے ناظرین کو متوجہ کیے ہوئے ہے۔

گزشتہ روز "ہنسنا منع ہے"  میں مشہور  و معروف گلوکار جواد احمد نے جہاں گیت سنا کر حاضرین کے دل موہ لیے وہیں سیاسی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے مقابلے میں الیکشن اس لیے لڑا تاکہ عام لوگ آ گے آئیں۔

پروگرام میں شاعر علی زریون نے بھی شرکت کی اور بالی وڈ  اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا تو میزبان تابش ہاشمی نے خود جواب دیے جس سے پروگرام قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں :