سلمان خان اس بار عید کی مبارکباد دینے مداحوں کے سامنے کیوں نہیں آئے؟

لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں، فوٹو: فائل
لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں، فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اس بار گلیکسی اپارٹمنٹ کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کے بجائے ٹوئٹر  اکاؤنٹ پر ہی  مداحوں کو عیدالاضحیٰ  کی  مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان اس سال عید الاضحیٰ کےموقعے پر سکیورٹی وجوہات کی سبب مداحوں کے لیےگھرکی گیلری میں نہیں آ پائے اور عید کے موقع پر ان کے پرستار ان کی جھلک دیکھنے سے محروم رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورس کے 10 افسران سلمان خان کی حفاظت کے لیے ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں اور ان کی رہائش گاہ کے آس پاس موجود عمارتوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی سلمان خان کی سکیورٹی پر معمور افسران فلم سیٹ پر ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

حال ہی میں گینگ کی جانب سے سلمان خان کے وکیل کو بھی ایک خط کے ذریعے جان لیوا دھمکی دی گئی ہے۔

سکیورٹی خدشات کی بنا پربالی وڈ اسٹار  نے اس بار عیدالاضحیٰ  کے موقعے  پر گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاکر مبارکباد دینے کے بجائے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔

سلمان نے  اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کو عید مبارک، صحت، سکون اور خوشیوں کے ساتھ آپ سب کے لیے ڈھیروں پیار۔ 

سلمان خان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں پرستاروں کی جانب سے ان کےساتھ اپنی محبتوں کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں :