گاڑیوں کے فرش پر کارپٹ لگانے کی اصل وجہ جان لیں

کیا آپ کو یہ وجہ معلوم تھی / اسکرین شاٹ
کیا آپ کو یہ وجہ معلوم تھی / اسکرین شاٹ

گاڑی میں اکثر سفر کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر اس کے فرش پر کارپٹ یا میٹ کیوں موجود ہوتا ہے۔

گاڑیوں کے کارپٹ کی صفائی بہت مشکل کام ہے جب کہ کھانا، پانی، مٹی، گرد اور ہر قسم کا کچرا بھی اس کے اندر جمع ہوتا رہتا ہے۔

تو سوال یہ ہے کہ آخر گاڑی کے فرش کو ایک اضافی تہہ کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ اس کو خالی کیوں نہیں چھوڑا جاسکتا ہے؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ کارپٹ لگانے کا مقصد گاڑی کو خوبصورت بنانا نہیں بلکہ اس کی وجہ آواز کی شدت کو کم کرنا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر گاڑی جب چل رہی ہوتی ہے تو اس کے نچلے حصے سے ہر طرح کی آوازیں خارج ہوتی ہیں تو یہ کارپٹ ان آوازوں کو جذب کرلیتا ہے اور لگ بھگ 40 فیصد کو کیبن تک پہنچنے ہی نہیں دیتا۔

گاڑیوں کے کیبن میں شور کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے مگر کارپٹنگ اس حوالے سے ایک سستا طریقہ ہے جب کہ کارپٹ کے استعمال کی ایک اور وجہ حرارت کو برقرار رکھنا ہے۔

گاڑی کے دھاتی فرش میں حرارت کے کم ہونے کی بجائے کارپٹ انسولیشن کا کام کرتے ہوئے اور سرد موسم میں ہیٹر چلانے پر گاڑی کو گرم رکھتے ہیں۔

اور ہاں کارپٹ پر گرنے والا سیال فرش تک نہیں پہنچتا جس سے زنگ یا دیگر نقصان کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :