Geo News
Geo News

Time 12 جولائی ، 2022
پاکستان

آرمی چیف سعودیہ سے کراچی پہنچ گئے، بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا، آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا اور کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔