Time 13 جولائی ، 2022
پاکستان

عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے مطالبے میں دیر کر دی

وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان عمران خان کے مطالبے سے پہلے ہی کر دیا۔ فوٹو فائل
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان عمران خان کے مطالبے سے پہلے ہی کر دیا۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان پہلے کر دیا جبکہ عمران خان کو پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا مطالبہ کرنے میں دیر ہو گئی۔

پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے شہباز شریف کے اعلان کے بعد عمران خان نے وزیراعظم سے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے شہباز شریف سے درخواست کی کہ خادم اعلیٰ صاحب اب تو پیٹرول 150 روپے اور ڈیزل 140 روپے لیٹر کر دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے سمری طلب کی تھی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔

مزید خبریں :