13 جولائی ، 2022
عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہےکہ کورونا وبا ابھی خاتمے کے قریب نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ 19کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے5 سے نمٹنے کےلیے بوسٹر شاٹس لگوانے اور ٹیسٹ کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہر’وگانگ’ میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جس میں صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنےکی اجازت ہوگی۔