13 جولائی ، 2022
کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دینے کے لیے بختاور بھٹو زرداری بھی میدان میں آ گئیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں ترقی یافتہ شہروں کو اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں اتنی زیادہ بارشوں کی امید نہیں تھی، کراچی میں اس سال ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی ہیں۔
حکومت سندھ کی حمایت کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا صوبائی حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے، پانی کی نکاسی کے لیے پہلے بارش کا رکنا ضروری ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ممالک کے ترقی یافتہ شہروں کی سیلاب میں ڈوبی تصاویر بھی شیئر کیں۔