کھیل
Time 13 جولائی ، 2022

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کونسی پوزیشن پر پہنچ گیا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  مینز  ون ڈے کرکٹ  ٹیمز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈکا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیمز کی رینکنگ کے مطابق پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹ سے کامیابی کے بعد بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعدچوتھے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کا پانچواں نمبر جبکہ افغانستان کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔

مزید خبریں :