پاکستان
Time 13 جولائی ، 2022

پیٹرولیم ڈیلرز کا 18جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کاروباری اخراجات دگنا سے تگنا ہو گئے مگر ہمارا مارجن نہیں بڑھایا جا رہا ہے: چوہدری نعمان مجید،فوٹو: فائل
کاروباری اخراجات دگنا سے تگنا ہو گئے مگر ہمارا مارجن نہیں بڑھایا جا رہا ہے: چوہدری نعمان مجید،فوٹو: فائل

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونےکی صورت میں 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزارہوگئی ہے لیکن ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا جارہا، حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز  آویزاں کردیےگئے ہیں جن پر ڈیلرز مارجن بڑھانےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان مجید کا کہنا ہے کہ کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ہو چکی ہے جب کہ بجلی کی قیمت بھی دگنا ہو گئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں اضافے سے جنریٹرز کے اخراجات بھی بڑھگئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کاروباری اخراجات دگنا سے تگنا ہوگئے مگر ہمارا  مارجن نہیں بڑھایا جا رہا ہے، حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد کرے کیوں کہ موجودہ حالات میں ہم کاروبار نہیں کر سکتے اس لیے ہڑتال پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :