دنیا
Time 14 جولائی ، 2022

جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے۔

اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید آگے بڑھائےگا، امریکی انتظامیہ امریکا اسرائیل روابط کو مزید مضبوط بنانےکے لیے  پرعزم ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو روزہ دورے میں صدر جوبائیڈن بیت المقدس میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر جمعےکو مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملیں گے۔

اسرائیل کے بعد امریکی صدر جمعے کو براہ راست پرواز سے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے، خیال رہےکہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید خبریں :