Time 14 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں آج شام سے موسلا دھار بارش کا امکان

23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آج شام سے گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش  کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر بھر میں تیز بارشوں کا سلسہ شروع ہوجائے گا جو 18 جولائی تک چل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

مزید خبریں :