14 جولائی ، 2022
پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کے مطابق 4 ملزمان نے 13 جون کو دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کردیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ملزمان نےخواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔