17 جولائی ، 2022
سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 21 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔
قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 228 اننگز میں عبور کیا۔
بابر اعظم سے قبل جاوید میانداد نے یہ کارنامہ 248 اننگز میں جبکہ سعید انور نے 255 اننگز میں انجام دیا۔