Geo News
Geo News

Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

حیدرآباد میں این ٹی ڈی سی کا گرڈ اسٹیشن جل گیا، کئی شہروں میں بجلی غائب

حیدرآباد میں این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشن کے پاورٹرانسفارمر میں لگی آگ 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی/ فائل فوٹو
حیدرآباد میں این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشن کے پاورٹرانسفارمر میں لگی آگ 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی/ فائل فوٹو

حیدرآباد میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی  (این ٹی ڈی سی) کے گرڈ اسٹیشن کے پاورٹرانسفارمر میں لگی آگ 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ 

گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی سے حید رآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام،مٹیاری اور ہالا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔

 بجلی کی طویل بندش کے سبب حیدرآباد شہر میں نکاسی آب کا کام بھی شدید متاثر  ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے میں دو دن لگیں گے اور تب تک متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔