Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو فائل
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے  20 پیسے کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے اضافے کے بعد 216 روپے پر فروخت ہو  رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح  پر پہنچا تھا۔

مزید خبریں :