Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کا کہہ دیا، شیخ رشید

فیصلہ ہوا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ— فوٹو:فائ
فیصلہ ہوا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ— فوٹو:فائ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہوا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

مزید خبریں :