Time 20 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کیا ایشوریا دوبارہ ماں بننے والی ہیں؟

اس وقت پوری توجہ آنے والی تامل، ہندی فلم ‘سن آف پونی’ پر ہے،ایشوریا — فوٹو: سوشل میڈیا
اس وقت پوری توجہ آنے والی تامل، ہندی فلم ‘سن آف پونی’ پر ہے،ایشوریا — فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نئی تصاویر اور  ویڈیوز  نے سوشل میڈیا صارفین کو  تجسس میں مبتلا کردیا ہےکہ کیا ایشوریا دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں؟

حال ہی میں ممبئی ائیرپورٹ پر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ لی گئی ان کی تصاویراور ویڈیوز  سوشل میڈیاپر آنے کے بعد افواہوں کا طوفان برپا ہوگیا۔

کئی مداحوں نے  ایشوریا کے جانب سے پہنے ہوئے اوورکوٹ کو ان کی جانب سے اپنے حاملہ ہونےکی خبر چھپانے کی کوشش  قرار دیا، تاہم افواہوں کا بازار گرم دیکھ کر ایشوریا رائے نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ  آنے والی   تامل، ہندی فلم ‘سن آف پونی’ پر ہے، اس فلم میں  ایشوریا رائے بچن ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :