Time 21 جولائی ، 2022
دنیا

سب سے لمبی عمر پانے والا پانڈا انتقال کر گیا

پانڈا این این 1999 سے ہانگ کانگ کے اوشین تھیم پارک میں موجود تھا:رائیٹرز۔فوٹو
پانڈا این این 1999 سے ہانگ کانگ کے اوشین تھیم پارک میں موجود تھا:رائیٹرز۔فوٹو

این این نامی دنیا کا سب سے زیادہ عمر  پانے والا نر پانڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ اوشین تھیم پارک میں موجود این این نامی نر پانڈا کی طبعیت گزشتہ کچھ ہفتوں سے ناساز  تھی اور اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھاجس کی وجہ سے اس کی صحت روز بروز گرتی جا رہی تھی۔

اوشین پارک کی انتظامیہ نے نر پانڈا کے مرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کا حصہ تھا اور پانڈا کا سیاحوں سے اچھا میل جول تھا۔

این این کی ساتھی مادہ پانڈا جیا جیا کو بھی سب سے زیادہ عمر پانے والی پانڈا کا اعزاز حاصل ہے جو 2016 میں 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی، یہ پانڈا کی جوڑی کا تحفہ ہانگ کانگ کو چینی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :