Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

اسد عمر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیدیا

جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے آج ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے، آصف زرداری کی سیاست ختم ہو  چکی ہے،  اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں، اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کوئی سرپرائز نہیں سب کو پتا ہے ہمارے نمبرز  پورے ہیں، آج شام پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، آج کے انتخاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملک میں نئے الیکشن کی بات کریں گی۔

اسد عمرنے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی۔

مزید خبریں :