پاکستان
Time 22 جولائی ، 2022

وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت، مونس الٰہی کا جانا بھی معنی خیز

چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کےنام خط لکھا ہے جس کے مندرجات ابھی سامنےنہیں آئے: حامد میر— فوٹو: فائل
چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کےنام خط لکھا ہے جس کے مندرجات ابھی سامنےنہیں آئے: حامد میر— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے لیٹر کی بازگشت ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا پنجاب اسمبلی سے روانہ ہونا بھی معنی خیز ہے۔

اس تمام تر صورتحال میں چوہدری شجاعت کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینیئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کےنام خط لکھا ہے جس کے مندرجات ابھی سامنےنہیں آئے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اب تک اجلاس شروع نہیں ہوسکا جبکہ اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔

مزید خبریں :