پاکستان
Time 23 جولائی ، 2022

نیازی Y,X کا رونا روتا رہا اور Z نے گیم ڈال دی: حنا پرویز

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں—فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں—فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر عمران خان پر ہلکے پھلکے انداز  میں تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں۔

انہوں نے لکھا کہ 'X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی  پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی'۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ 'نیازی X , Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی '۔

حنا پرویز نے مزید کہا کہ 'آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا،ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے'۔

لیگی رہنما نے عمران خان کے حمایتیوں کو انتباہ کیا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کو بتاتی چلوں کہ باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنا اللہ کا نام ذہن میں رکھیں، نام ہی کافی ہے۔

خیال رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

مزید خبریں :