کھیل
Time 23 جولائی ، 2022

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ویمنز 400 میٹر ہرڈلز میں امریکی ایتھلیٹ کا نیا ریکارڈ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ویمنز 400 میٹر ہرڈلز میں امریکی ایتھلیٹ سڈنی میک لفلین نےنیا ریکارڈ بنادیا ۔

سڈنی میک لفلین 400 میٹر کا فاصلہ 50 اعشاریہ 68 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ بہترکرلیا۔

 ویمنز چار سو میٹر ریس میں بہاماس کی مِلر شوانے نے کیریئرکی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئےگولڈ میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے 49 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز کے کم وقت میں فاصلہ طے کیا  جب کہ مینز 400 سومیٹر ریس میں امریکا کے مائیکل نورمن 44 اعشاریہ دو نو سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے۔

ویمنز جویلین تھرو میں آسٹریلیا کی باربر کیلسے لی نے 66 اعشاریہ نو ایک میٹر تھرو پھینک کر سونےکا تمغہ جیت لیا۔

مزید خبریں :