23 جولائی ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت کا جو حشر کیا ہے اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے, انہیں کچھ یاد دہانیوں کی ضرورت ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن بڑھی تھی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں بڑے اسکینڈلز کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے بھی پیسے لیے جاتے تھے۔