Time 24 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

مجھے کہا گیا تھا سیف سے شادی نہ کرو، کیرئیر ختم ہو جائیگا: کرینہ کپور

سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے سنا جاسکتا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/کرینہ کپور
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے سنا جاسکتا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/کرینہ کپور

بالی وڈ کی کامیاب اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر  اداکار سیف علی خان سے شادی کے لیے لوگوں نے منع کر دیا تھا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ 'مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا'۔

کرینہ کپور نے بتایا کہ 'میں نے لوگوں کو کہا کوئی بات نہیں، میرا رویہ ایسا تھا کہ ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں، اگر  وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو میرے ساتھ کام نہ کریں، اگر مجھے کام نہیں ملا تو میں گھر بیٹھ کر کچھ اور کرلوں گی'۔

یاد رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ کپور سے شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی اور جوڑے کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

اس سے قبل سیف علی خان کی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے۔

مزید خبریں :