Time 24 جولائی ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کا چیف جسٹس سے نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھیجنے کا مطالبہ

اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے: سابق صدور سپریم کورٹ بار۔ فوٹو فائل
 اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے: سابق صدور سپریم کورٹ بار۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے اہم آئینی معاملات پر نظرثانی کی درخواست فل کورٹ بینچ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

سابق صدور سپریم کورٹ بار نے مزید کہا ہے کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بینچ میں بھیجا جائے۔

مزید خبریں :