کھیل
Time 25 جولائی ، 2022

شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانیکی تصدیق کردی

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا__فوٹو فائل
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا__فوٹو فائل

پاکستان کے سابق  فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے  جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔

سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں :