عالیہ بھٹ کا رنویر سنگھ کے حالیہ فوٹو شوٹ پر رد عمل

فلم ڈارلنگ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے موقع پر عالیہ بھٹ سے صحافی نے رنویر سنگھ کی ان تصاویر سے متعلق سوال کیا__فوٹو فائل
 فلم 'ڈارلنگ' کا ٹیزر ریلیز ہونے کے موقع پر عالیہ بھٹ سے صحافی نے رنویر سنگھ کی ان تصاویر سے متعلق سوال کیا__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے حالیہ فوٹو شوٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ روز قبل رنویر سنگھ نے ایک فیشن میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں جب کہ  صارفین کی جانب سے اداکار پر سخت تنقید کی گئی۔

تاہم اب اپنی فلم 'ڈارلنگ' کا ٹیزر  ریلیز ہونے کے موقع پر عالیہ بھٹ سے صحافی نے رنویر سنگھ کی ان تصاویر سے متعلق سوال کیا۔

عالیہ بھٹ نے جواب دیا 'میں اپنے پسندیدہ رنویر سنگھ کے بارے میں کچھ بھی منفی بات کہنا پسند نہیں کروں گی، میں اس سوال کو برداشت بھی نہیں کرسکتی'۔

اداکارہ نے کہا 'میں ان سے محبت کرتی ہوں اور وہ صرف میرے نہیں بلکہ یہاں موجود ہر کسی کے پسندیدہ اداکار ہیں، انہوں نے ہمیں بہترین فلمیں دی ہیں ، اسی لیے ہمیں رنویر کو صرف محبت اور پیار دینا چاہیے'۔

مزید خبریں :