25 جولائی ، 2022
کراچی کے گرد ونواح میں بارشوں کے باعث سپر ہائی وے کی سبزی منڈی "مچھلی فارم" بن گئی۔
کراچی اور گردونواح میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد پانی کے ریلے نشیبی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں اور ایسے میں شہر کے گردونواح کے چھوٹے ڈیمز سے بھی پانی اوور فلو ہو کر نشیبی علاقوں کی طرف آ رہا ہے۔
طوفانی بارشوں کے بعد کراچی کی سبزی منڈی بھی اکثر جھیل بن جاتی ہے اور ایسا آج بھی ہوا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پانی میں مختلف سائز کی مچھلیاں بھی سبزی منڈی پہنچ گئی ہیں۔
جیو نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد مختلف سائز کے کپڑے لے کر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار سے 8 انچ تک کی مچھلیاں آسانی سے شکار کی جارہی ہیں۔