25 جولائی ، 2022
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کےعدالتی قتل کاکیس اب تک سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ قوم اب تک کئی سالوں سے فیصلے کا انتظار کررہی ہے، امید ہے سپریم کورٹ وقت نکالےگی اور ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دےگی۔