Geo News
Geo News

Time 26 جولائی ، 2022
کھیل

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

نیتھن لیون نے اتوار کے روز اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔—فوٹو: نیتھن لیون
نیتھن لیون نے اتوار کے روز اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔—فوٹو: نیتھن لیون

آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق نیتھن لیون نے اتوار کے روز  اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔

آسٹریلوی اسپنر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ34 سالہ آف اسپنر  نے 141 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے  468 وکٹیں حاصل کی ہیں۔