اداکار اسامہ خان اپنا نام لڑکیوں سے منسوب کرنے پر سیخ پا ہوگئے

سوشل میڈیا پر اکثر اسامہ خان کا نام ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر سے منسوب کیا جاتا ہے__فوٹو فائل
سوشل میڈیا پر اکثر اسامہ خان کا نام ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر سے منسوب کیا جاتا ہے__فوٹو فائل

اداکار اسامہ خان اپنا نام لڑکیوں سے منسوب کرنے پر سیخ پا ہوگئے۔

کچھ روز قبل اسامہ ساتھی اداکارہ انمول بلوچ کے ہمراہ ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں میزبان نے اداکار سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوال کیا۔

انٹرویو میں اسامہ کے ہمراہ بیٹھی اداکارہ انمول بلوچ نے بتایا کہ اسامہ کی زندگی میں کوئی لڑکی ہے جسے وہ ڈیٹ کررہے ہیں لیکن اداکار اس بات کی نفی کرتے رہے۔

دونوں اداکاروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے۔

تاہم اب اسامہ خان نے ان کے بارے میں ہونے والی تمام چہ مگوئیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا 'میری فیملی مجھے کسی کو ڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، یہ میری فیملی کے اصول ہیں اور میرے اس انڈسٹری میں بہت کم دوست ہیں'۔

اسکرین شاٹ/اسامہ خان
اسکرین شاٹ/اسامہ خان

اداکار نے لکھا 'ڈیٹ اچھا لفظ نہیں ہے، مجھے اچھا لگے گا کہ میں نکاح کے بعد کسی کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤں، میں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کسی کولیگ سے بات نہیں کی، نا ہی میں کرنا چاہوں گا'۔

اسامہ خان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'مجھے حیرانی ہے کہ کوئی کیسے بغیر معلومات کے کسی کی نجی زندگی پر تبصرہ کرسکتا ہے'۔

خیال رہے کہ اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ پیغام کسے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر اسامہ خان کا نام ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر سے منسوب کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :