Time 26 جولائی ، 2022
پاکستان

گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی

سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید نے صدر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد صدر کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :