کھیل
Time 26 جولائی ، 2022

کامن ویلتھ گیمز: قومی ہاکی ٹیم کے دوکھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں— فوٹو: فائل
گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں— فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور پرچم کشائی کی تقریب بدھ27 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈرا اسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی۔

گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور  پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔

گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

ڈوپنگ کنٹرول آفیسر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دو اور  سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے۔

 قومی ہاکی ٹیم کے دوکھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود  نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجز کا دورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی۔

اس موقع پر قومی دستے کے چیف ڈی مشن محمد عابد قادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔

مزید خبریں :