Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں 29 جولائی تک ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

آئندہ 2 سے 3روزکے دوران نواب شاہ، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ اوردیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
 آئندہ 2 سے 3روزکے دوران نواب شاہ، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ اوردیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 29 جولائی تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کا باعث بننے والاکم دباؤ مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا جب کہ دوسرا مغربی راجستھان پربننے والا کم دباؤ شمال مغربی راجستھان اورشمال مشرقی سندھ پرموجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3روزکے دوران نواب شاہ، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت بدین، ٹھٹھہ،سجاول، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھر رینج میں مسلسل شدید بارشیں حب ڈیم پردباؤ ڈال سکتی ہیں۔

مزید خبریں :