27 جولائی ، 2022
افغانستان کی معصومہ علی زادہ کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔
سائیکلسٹ معصومہ علی زادہ افغانستان میں پیدا ہوئیں مگر ملکی حالات کی وجہ سے وہاں سائیکلنگ نہ کرسکیں۔
فرانس میں پناہ حاصل کرنیوالی معصومہ نے ٹوکیو اولمپکس میں مہاجرین ٹیم کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے روڈ سائیکلنگ میں 25 ویں پوزیشن حا صل کی۔
26 سالہ معصومہ علی زادہ کو ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر بھرپور پذیرائی ملی تھی، اب معصومہ علی زادہ کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس کمیشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔