ویڈیو: بزرگ جوڑے نے شادی کی 65 ویں سالگرہ کو یادگار بنادیا

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عمر  رسیدہ جوڑا شادی کی سالگرہ انجوائے کررہا ہے۔

بزرگ جوڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی شادی  کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی، اس موقع پر جوڑے نے خوب تصاویر بنوائیں۔

جوڑے نے اس  لمحے کو یادگار بنانے کے لیے شادی کا لباس زیب تن کیا اور ڈانس بھی کیا۔

اس یادگار  لمحےکو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کیلئے جوڑے کے پوتے نے ان کی مدد کی جو پیشے کے اعتبار سے فوٹو گرافر ہے۔

فوٹو  گرافر پوتے کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت ان کے دادا دادی کی کوئی تصویر نہیں تھی  جس پر انہوں نے  دادا دادی کی مختلف تصاویر بنائیں اور ان کے اس لمحے کو یادگار بنادیا۔

مزید خبریں :