Time 30 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون کی 'ریمپ واک' کے دوران ساس اور نند سے ملنے کی ویڈیو وائرل

فیشن شو کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں رنویر سنگھ ریمپ پر چلتے چلتے اپنی والدہ کی طرف آتے ہیں اور والدہ سمیت بہن کے پاؤں چھوتے ہیں__فوٹو: بھارتی میڈیا
فیشن شو کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں رنویر سنگھ ریمپ پر چلتے چلتے اپنی والدہ کی طرف آتے ہیں اور والدہ سمیت بہن کے پاؤں چھوتے ہیں__فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کی فیشن شو میں ریمپ واک کے دوران اپنی ساس اور نند سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

حال ہی میں مجوان فیشن شو 2022 میں دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ہمراہ معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے کپڑوں میں ریمپ واک کی، دونوں نے منیش کے شو اسٹاپر کے طور  پر جلوے بکھیرے۔

فیشن شو کی کئی ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں لیکن اداکار جوڑے کی ویڈیوز نے لوگوں کے گھروں میں دل کر لیا۔

بیٹے اور  بہو کی ریمپ واک دیکھنے رنویر کی والدہ اور  بہن بھی آئیں، اس موقع پر دیکھا گیا کہ دیپیکا اور  رنویر اسٹیج سے لوگوں کی طرف آتے ہیں، دیپیکا پہلے فلم ساز کرن جوہر سے ملتی ہیں اور  پھر اپنی نند اور ساس سے ملتی ہیں۔

فیشن شو کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں رنویر سنگھ ریمپ پر چلتے چلتے اپنی والدہ کی طرف آتے ہیں اور  والدہ سمیت بہن کے پاؤں چھوتے ہیں۔

اداکار جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :