دنیا
Time 31 جولائی ، 2022

امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے— فوٹو: فائل
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے— فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

خیال رہے کہ 21 جولائی کو بھی بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم 27 جولائی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :