’عمران خان کی حمایت کرنیوالے فنکار پاکستان میں فن و ثقافت کی قبر کھود رہے ہیں‘

شان ان میں سے ایک ہیں جو مدینہ کی ریاست بنانے میں منافق عمران کی مدد کر رہا ہے جب کہ وہ لوگ شان کے فلمی گانوں پر ڈانس کریں گے: جواد احمد__فوٹو فائل
شان ان میں سے ایک ہیں جو مدینہ کی ریاست بنانے میں منافق عمران کی مدد کر رہا ہے جب کہ وہ لوگ شان کے فلمی گانوں پر ڈانس کریں گے: جواد احمد__فوٹو فائل

نامور گلوکار جواد احمد نے فلمی اداکار  شان شاہد سمیت پاکستان کے ان فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے سب سے پہلے شان شاہد کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے لکھا 'شان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ میرے خلاف کی جانے والی تمام ٹوئٹس کو لائک کر رہے ہیں'۔

جواد احمد کا کہنا تھا کہ 'شان ان میں سے ایک ہیں جو  مدینہ کی ریاست بنانے میں منافق عمران کی مدد کر  رہا ہے جب کہ وہ لوگ شان کے فلمی گانوں پر ڈانس کریں گے'۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ 'عمران کے فلسفے کی حمایت کرنے والے فنکار صرف پاکستان میں فن اور ثقافت کی قبر کھود رہے ہیں'۔

ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد نے حالیہ تنازع پر بات کی اور کہا 'کرپٹ عمران خان نےبین الاقوامی چوری کرکےعالمی سطح پرپاکستان کی جوبدنامی کروائی ہےاس کی وجہ سےاب پاکستان پردوسرےملکوں کا اعتماد اٹھےگااور ہمیں ایف اے ٹی ایف میں مزید مالی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے'۔


مزید خبریں :