Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قرار داد منظور

حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا— فوٹو: فائل
حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا— فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے منظور کیا۔ قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے اور اپنی حکومتوں کی اسمبلیوں میں ان کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :