Geo News
Geo News

Time 01 اگست ، 2022
پاکستان

لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کر پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

 پولیس کے مطابق واردات 26 جولائی کو ہوئی ،سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا ہے،شہری رقم گن رہا ہوتا ہے کہ پستول تھامے ماسک لگائے ڈاکو اندر داخل ہوتا ہے اورشہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے ۔

شہری مزاحمت کرتا ہے لیکن ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔