Geo News
Geo News

Time 01 اگست ، 2022
پاکستان

طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت دو افراد کو زخمی کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہورکے علاقے جہانزیب بلا ک اقبال ٹاؤن میں بیوی کو طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔

تھانہ ملت پارک میں درج ایف آئی آر کے مطابق بلال بٹ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دی تو سسرالیوں نے دکان پر آ کر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں سابقہ داماد اور قریبی رشتے دار شہباز زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ 5 ملزمان عمر بٹ ،عاصم،حفیظ،ارسلان اور حسنین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔