کھیل
Time 01 اگست ، 2022

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شادی کر لی

پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر/پیٹ کمنز
پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر/پیٹ کمنز

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔

پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز  کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’ Just Married‘۔

خیال رہے کہ پیٹ کمنز  کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔

کرکٹر کی بیکی سے 2020 میں منگنی ہوئی تھی جب کہ دونوں کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید خبریں :