عامر خان کی نئی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم کیوں چل رہی ہے؟

عامر خان اور کرینہ کپور فلم کے ایک سین میں / اسکرین شاٹ
عامر خان اور کرینہ کپور فلم کے ایک سین میں / اسکرین شاٹ

بالی وڈ اسٹار عامر خان کی نئی فلم 'لال سنگھ چڈھا' 11 اگست کو ریلیز ہورہی ہے جو ایک ہالی وڈ فلم 'فارسٹ گمپ' پر مبنی ہے۔

مگر فلم کی ریلیز سے قبل بھارت میں اس کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ٹوئٹر پر چل رہی ہے۔

بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ہیش ٹیگ کے ساتھ اب تک ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں اور لوگوں کی جانب سے عامر خان اور کرینہ کپور پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

اس بائیکاٹ کی وجہ ماضی میں عامر خان کا ایک بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اب محفوظ نہیں رہا۔

اسی طرح لوگوں کی جانب سے عامر خان کی فلم 'پی کے' کے کلپس شیئر کرکے الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ ایک مذہب کو ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔

عامر خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔

ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے کہا کہ 'ہاں مجھے اچھا محسوس نہیں ہورہا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں بھارت کو پسند نہیں کرتا، مگر یہ درست نہیں، تو پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں بلکہ اسے دیکھیں'۔

1994 کی فلم فارسٹ گمپ میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور عامر خان سے ہالی وڈ اداکار کی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'ٹام ہینکس کے کردار کی سب سے بڑی خوبی اس کی معصومیت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ معصومیت ہی فلم میں مجھے پسند آئی اور اپنی فلم میں بھی میں نے وہی کوشش کی، یہ میرے لیے بڑا چیلنج تھا کہ ان تاثرات اور خیالات کو پیش کرسکوں'۔

لال سنگھ چڈھا میں عامر خان اور کرینہ کپور کے ساتھ Naga Chaitanya اور مونا سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔


مزید خبریں :