کھیل
Time 01 اگست ، 2022

ٹیموں کا سامان نہ پہنچنے پر بھارت اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی تاخیر کا شکار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹیموں کا سامان نہ پہنچنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

 بھارت ان دنوں  ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں آج سینٹ کٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا  لیکن  دونوں ٹیموں کا سامان ٹرینیڈاڈ سے سینٹ کٹس نہ پہنچ سکا جس کے بعد میچ کو پہلے دو گھنٹے آگے کیا گیا پھر مزید ایک گھنٹہ کیلئےمؤخر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :