02 اگست ، 2022
ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ اب کچھ تھمنے لگا ہے اور مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز گرا ہے۔ دو دن میں ڈالر 99 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوکر 240 روپے 50 پیسے ہے۔