دنیا
Time 03 اگست ، 2022

امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

 امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای  کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت  کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے،سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای 2.25 ارب ڈالرزکا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا جبکہ یواے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والا تھاڑ میزائل خریدے گا۔

رپورٹس کے مطابق میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک،کروز میزائل اور جنگی طیارہ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں :