دنیا
Time 03 اگست ، 2022

ویڈیو: خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے اور زائرین کے کعبہ کو بوسہ دینے کے مناظر

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں جس کے بعد اب زائرین حجرِ اسود کو بھی بوسہ دے سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اب زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

مزید خبریں :