04 اگست ، 2022
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مینز ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پاکستان کے فہد خواجہ نے آخری گروپ میچ بھی جیت لیا۔
آخری گروپ میچ میں فہد خواجہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ڈیرن ڈوگلاس کو شکست دی۔
رپورٹس کے مطابق فہد خواجہ نے گروپ 15 کے تینوں میچز جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔
اس سے قبل فہد خواجہ نے گروپ 15 کے پہلے میچ میں گیانا کے کرسٹوفر فرینکلن کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے محتسین احمد کو 1-4 سے ہرایا۔