04 اگست ، 2022
لندن کے چڑیا گھر میں مگر مچھ کے پنجرے میں ایک ہینڈ بیگ رکھا گیا ہے جو مگرمچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنایا گیا ہے۔
ویسے تو لندن کے چڑیا گھر میں بہت سے جانور موجود ہیں لیکن ایک پنجرا سب سے منفرد ہے جہاں مگر مچھ کے پنجرے میں موجود ہینڈ بیگ سب کی توجہ کا مرکز ہے۔
چڑیا گھر میں رکھے گئے اس ہینڈ بیگ کو 2018 میں برطانیہ کے ائیرپورٹ سے پکڑا گیا تھا، یہ بیگ مگر مچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنا ہوا ہے جسے مارنے پر پابندی عائد ہے۔
اس بیگ کو چڑیا گھر کے رپٹائلز ہاؤس میں رکھنے کا مقصد جانداروں کو مار نے اور ان کی کھال سے بنی اشیاء کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سیامی مگرمچھ کا پنجرا خالی ہے اور آگاہی کیلئے سیامی مگرمچھ کی جلد سے بنے بیگ کو رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں 500 سے 1000 کے قریب سیامی مگرمچھ باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس انتہائی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے آگاہی ضروری ہے۔